بینک آف جاپان نرم مانیٹری پالیسی کے نفاذ کی حکمت عملی کو کئی کوارٹرز تک جاری رکھے گا۔ پالیسی ساز آفیشلز۔

ٹوکیو( نیوز رپورٹ)۔ بینک آف جاپان کے پالیسی ساز اور گورنر ہاری ہیکو کروڈا کے قریبی ساتھی کازو موما نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ جاپانی مرکزی بینک کے گورنر کے خیال میں موجودہ معاشی بحران اور ین کی قیمت کو مانیٹری پالیسی میں بتدریج اور تسلسل کے ساتھ نرمی سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور یورپ سمیت کئی اور ممالک میں سخت مانیٹری پالیسی کے منفی نتائج ساری دنیا نے دیکھ لئے ہیں۔ اس لئے بینک آف جاپان کے گورنر کے مطابق مانیٹری پالسی کو کئی کوارٹرز یا معاشی سالوں تک مرحلہ وار نرم کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button