توقعات سے بہتر آسٹریلوی CPI رپورٹ کا اجراء۔اعداد و شمار کا جائزہ۔
آسٹریلیا کی اکتوبر 2022ء کی توقعات سے زیادہ مثبت CPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں افراط زر (Inflation) کی شرح 6.9 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کردہ اعداد تخمینے کے مطابق افراط زر کی شرح 7.4 رہنے کی توقع تھی۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں اکتوبر 2022ء کے دوران روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں افراط زر کی شرح 7.3 فیصد رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران حقیقی افراط زر (Core Inflation) میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی توقعات کے مطابق ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افراط زر میں واضح کمی کے بعد آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) کی اگلی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں توقعات کے برعکس کم اضافہ کر کے مانیٹری پالیسی میں نرمی لائی جا سکتی ہے۔
بلاشبہ یہ رپورٹ انتہائی مثبت ہے اور اسکے متوقع اثرات آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج (ASX) پر مرتب ہوں گے۔ جبکہ افراط زر میں کمی کے بعد RBA کی طرف سے شرح سود میں کم اضافے کے امکانات کی وجہ سے آسٹریلین ڈالر (AUD) کی قدر میں کمی اور Bullish Momentum کے ٹوٹنے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔