توقعات سے زیادہ مثبت آسٹریلین لیبر رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آسٹریلیا کی لیبر رپورٹ (Labour Report) جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات (Department of Statistics) کے مطابق ملک میں اکتوبر 2022ء کے دوران 32200 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق 15 ہزار ملازمتوں کا اضافہ متوقع تھا۔ رپورٹ کا سب سے مثبت پہلو بیروزگاری کی شرح (Unemployment rate) کا 1974ء کے بعد کم ترین سطح 3.4 فیصد پر آنا ہے۔ جبکہ یہ بھی بتاتے چلیں کہ بیروزگاری کی متوقع شرح 3.6 فیصد تھی۔ ملازمتوں میں سرگرم شیمولیت (Active Participation) کی شرح 66.5 رہی ہے جبکہ 66.6 فیصد کی توقع ہے۔کل وقتی ملازمتوں ( Full Time) میں 47100 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 13300 کا اضافہ متوقع تھا۔

ان اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کے لئے 25 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر ہے اور اسکے مثبت اثرات آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button