جاپانی اور ہانگ کانگ اسٹاکس میں زبردست تیزی۔ چینی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان
آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY ) اور اسکے بانڈز کی حاصلات ( Gains ) میں کمی کے باعث ایشیائی اسٹاکس میں سرمایہ کاروں کی طرف سے اچھی خریداری نظر آ رہی ہے۔ Nikkei225 آج 347 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27323 پر آ گئی ہے۔ آج نیکائی میں بہترین شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ اب تک انڈیکس کی بلند ترین سطح 27337 اور کم ترین لیول 27073 رہا ہے۔ Hangseng میں 108 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 15294 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ دو روز کی شدید مندی کے بعد آج آغاز سے ہی مارکیٹ مثبت مومینٹم کے ساتھ پرفارم کر رہی ہے۔ Shinghai Composite آج بھی ملے جلے رجحان اور 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2999 پر آ گیا ہے۔
کل کی جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی مداخلت کے بعد امریکی ڈالر (USD ) دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے۔ جس کے بعد عالمی اسٹاکس (Global stocks ) میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) آج 18 پوائنٹس اوپر 2988 کی سطح پر آ گیا ہے۔ تائیوان کا T-Sec50 میں آج مندی کا رجحان ہے۔ انڈیکس 131 پوائنٹس نیچے 12725 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Kospi میں بھی ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس محض 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2241 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔