جاپانی مرکزی بینک نے کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی

جاپان کے مرکزی بینک، بینک آف جاپان نے جون 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ ( سی۔پی۔آئی) جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ملک میں افراط زر کی شرح 2.4 فیصد رہی۔ رپورٹ جاری ہونے سے پہلے ماہرین معاشیات 2.4 فیصد کی توقع کا اظہار ہی کر رہے تھے۔اگرچہ افراط زر دنیا کی دیگر اقتصادی طاقتوں کے مقابلے میں کم ہے تاہم جاپانی معیشت کیلئے یہ انفلیشن ڈیٹا پچھلے 6 سال میں بلند ترین افراط زر کو ظاہر کر رہا ہے۔ انفلیشن ڈیٹا میں خوراک اور توانائی کے شعبے شامل نہیں ہیں کیونکہ انکے اعداد و شمار الگ سے جاری کئے جاتے ہیں۔ خوراک کے شعبے میں افراط زر کی شرح 2.2 فیصد رہی جو کہ 2015 ء کے بعد بلند ترین شرح ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ توانائی کے شعبے میں افراط زر 1 فیصد رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button