جاپانی مرکزی بینک کی اوپن مارکیٹ مداخلت: ین کی قدر میں استحکام
جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) کے تااریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد آج ایشیاء پیسیفک فاریکس مارکیٹس (Asia Forex FX Markets ) کے آغاز پر جاپانی مرکزی بینک ( Bank of Japan ) نے ین سرٹیفکیٹس کی مارکیٹ میں خریداری کے آپریشن کے زریعے مداخلت شروع کر دی ہے جس کے بعد ین کی قدر میں بہتری آتی دیکھی گئی ہے اور اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) 150 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گیا ہے ۔ اسوقت امریکی ڈالر 149.40 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو بار جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) نے ین کی گرتی قدر کو سہارا دینے کے لئے ستمبر 2022ء میں اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کا دو روزہ آپریشن کیا تھا
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔