جاپانی معیشت میں مزید آسانیاں اور لچک پیدا کرنا جاری رکھیں گے۔ ۔ گورنر جاپانی مرکزی بینک۔
ٹوکیو( نیوز رپورٹ)۔ بینک آف جاپان کے گورنر ہاری ہیکو کروڈا نے جاپانی معیشت کیلئے سخت مانیٹری پالیسی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ین کی قدر کو برآمدات میں مزید اضافے کے ساتھ کنٹرول کریں گے۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ جاپانی کرنسی کی مسلسل گراوٹ عالمی معاشی بحران اور چینی لاک ڈاون سے جڑا ایک تشویشناک پہلو ہے جس کے لئے شرح سود میں اضافے کی بجائے ٹریڈ سرپلس سے کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاشبہ جاپانی مرکزی بینک کی اولین ترجیح جاپانی معیشت اور کرنسی کو بھرپور سہارا دینا ہے جس کے لئے معاشی پالیسیوں کو مزید نرم کیا جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔