جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا۔
جنویی کوریائی مرکزی بینک (Bank Of Korea ) نے شرح سود ( Interest Rate ) میں اضافہ کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس ( 0.50 فیصد) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد جنوبی کوریا میں شڑح سود 2.50 فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد سالانہ ہو گئی ہے۔ مارچ 2022 ء میں بین الاقوامی معاشی بحران (Global Financial Crisis ) کے آغاز دے لے کر اب تک ملک کی معیشت اور معاشی اعشاریے (Financial Indicators ) سست روی کے شکار ہیں اور پہلی بار افراط زر (Inflation ) کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود بڑھائے جانے کے بعد سے کرنسی کورین وان (KRW ) کی قدر میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور مناسب مانیٹری اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے مرکزی بینک کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔