جیری ہنٹ نے Autumn Budget کی تقریر کا آغاز کر دیا۔
برطانوی وزیر خزانہ چانسلر جیری ہنٹ نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارلعوام میں Autumn Budget پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ تقریر کے آغاز میں انہوں نے 55 ارب پاؤنڈ پر مشتمل Fiscal Plan پیش کیا ہے۔ جس میں سے نصف فنڈز ٹیکس کے ذریعے اکھٹے کئے جائیں گے۔ جبکہ بقیہ رقم حکومتی اخراجات میں کمی کے ذریعے جمع کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ بجٹ کے ابتدائی دور میں شرح نمو (Growth rate) کو مضبوط کرنے کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ مالیاتی پالیسی کو قلیل المدتی بنیادوں پر معیشت کی مستحکم کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ جبکہ انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ برطانوی معیشت Recession کے دور سے گزر رہی ہے جبکہ افراط زر (Inflation) تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ کساد بازاری معیشت پر اپنے پنجے گاڑ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔