روس نے تیل و گیس کی پیداوار بڑھا دی۔ یورپی کمپنیز کی طرف سے طلب بڑھ گئی۔۔۔۔

ماسکو ( ماسکو ٹوڈے)۔ یورپ کی طرف سے اپنی انرجی کمپنیوں کو روس کے ساتھ روبل میں تیل و گیس کی ادائیگی کرنیکا گرین سگنل ملنے کے بعد یورپی یونین کی انرجی کمپنیز کے درآمدی آرڈرز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ چین کی طرف سے اپنے سٹریٹیجک زخائر کے لئے کئی بلیئن بیرل تیل کے آرڈرز کے بعد روس نے آئل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کریملن کے مطابق پیداوار بڑھانے کا اعلان روس کے ڈپٹی وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق طلب کو پورا کرنے کے لئے تیل کی پیداوار 3 لاکھ بیرل روزانہ تک بڑھا دی گئی ہے اور کریملن کے مطابق جون میں اس پیداوار میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button