روس نے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی بند کر دی۔ ۔ فن لینڈ میں توانائی کا بحران، یورپی کمیشن سے مدد طلب۔

ہیلسنکی: روس نے ہفتے کے روز سے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی معطل کر دی ہے۔ روسی گیس سپلائی کمپنی راو نارڈک کارپوریشن کے مطابق گزشتہ دو ماہ کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ فن لینڈ کے نیشنل گرڈ اسٹیشن نے بھی روس کی طرف سے بجلی کی سپلائی معطل ہونیکی تصدیق کر دی ہے۔ فن لینڈ نے ناروے، سوئیڈن اور یورپی یونین سے ہنگامی بنیادوں پر مدد طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بیس سالوں میں پہلی بار روس سے فن لینڈ کو بجلی کی سپلائی بند ہوئی ہے۔ کریملن کے زرائع کے مطابق فن لینڈ کی حکومت یورو میں ادائیگی پر بضد تھی اور گزشتہ دو ماہ سے سوئفٹ بینکنگ سے اخراج کی وجہ سے روسی بینکس کو گیس کی قیمت موصول نہیں ہو رہی تھی جس کے بعد روسی حکام نے بجلی کی ترسیل بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button