روس کی ایشیائی ممالک کو خام تیل کی برآمدات بڑھ گئیں۔ ماہانہ آمدنی 20 ارب ڈالر سے زائد۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی۔۔۔
واشنگٹن ( نیوز رپورٹ) ۔ عالمی ایجنسی برائے توانائی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گلوبل انرجی کرائسز کی وجہ سے امریکہ اور یورپ کی طرف سے روسی تیل پر پابندیوں کے باوجود روس کی انڈیا اور چین سمیت ایشیائی ممالک کو خام تیل کی ایکسپورٹ بڑھ گئی ہے۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2022 ء میں روس نے ایشیائی ممالک سے خام تیل کی ایکسپورٹ سے 20 ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کی ۔ جبکہ گیس سے روسی معیشت کو حاصل ہونے والی آمدنی اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے باوجود روسی معیشت دنیا کے بڑی اقتصادی ممالک میں معاشی بحران کے باوجود مضبوط ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔