ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کے گورنر سینیٹ میں پیش

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کے گورنر فلپ لوو آسٹریلین سینیٹ میں پیش ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے سینیٹ کی معاشی قانون ساز کمیٹی کے سامنے پیش یو کر افراط زر (Inflation) کے بارے میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔ کمیٹی کے سامنے دیئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ Housing Sector کی شرح نمو آبادی میں اضافے کے اعتبار سے سست ہے جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن جنگ اور چینی معیشت کی سست روی کے باعث افراط زر ایک عالمی معاملہ ہے جسے مرکزی بینک اپنے مانیٹری ٹولز کے ذریعے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گورنر فلپ لوو نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اسوقت چینی لاک ڈاؤن کے باعث رسد (Supply) کے مقابلے میں طلب (Demand) بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا لیبر مارکیٹ میں طلب پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مرکزی بینک کی ان کوششوں کے مثبت نتائج 2023ء کے پہلے کوارٹر میں برآمد ہوں گے۔ آسٹریلین پارلیمنٹ کی Senate Economic Committee کے سامنے دیئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلے عالمی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کئے جا رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنخوایوں میں اضافے کے بارے میں معیشت بہت جلد اپنے معمول کی طرف لوٹ آئے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button