ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کا 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ
نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک (RBNZ) نے ملک میں افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے شرح سود (Interest Rate) میں 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ مانیٹری پالیسی پر غور کے لئے بلائے گئے اجلاس کے بعد مرکزی بینک کے گورنر ایڈریان اور کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ اعلان کیا گیا ہے جس کے ساتھ ملک میں شرح سود 4.25 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج حالیہ عرصے کے دوران شرح سود میں نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اعلان کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر (NZD) کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔