ریٹیل سیلز رپورٹ: AUD/ USD کی قدر میں کمی

آسٹریلیا کی مایوس کن ریٹیل سیلز رپورٹ کے اجراء کے بعد AUD/USD کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج Asia Pacific Sessions کے دوران مستحکم نظر آنے والا آسٹریلین ڈالر رپورٹ کے اجراء اور امریکی پارلیمیٹ کی کمیٹی کے سامنے گوربر فلپ لوو کے افراط زر (Inflation) کے بارے میں بیان کے بعد 0.6680 کی سطح پر آ گیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے بعد پہلی بار 0.6700 کی مضبوط نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے آ گیا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2022ء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں ریٹیل سیلز میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے قبل جاری کی گئی سروے رپورٹس کے مطابق ریٹیل سیلز میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع تھا۔ جبکہ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو ستمبر 2022ء کے دوران سیلز میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ مجموعی طور پر جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار توقعات کے برعکس انتہائی مایوس کن پیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button