سوئس فائنانشلز ڈیپازٹس رپورٹ جاری کر دی گئی۔

سوئٹزرلینڈ کے مرکزی بینک نے سال کے دوسرے کوارٹر کی بینکنگ ڈیپازٹس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال کے دوسرے کوارٹر کے دوران 752.8 بلیئن سوئس فرانک کے ڈیپازٹس موجود ہیں جبکہ اس سے پچھلے کوارٹر کے دوران بھی اتنے ہی ڈیپازٹس جمع تھے۔ مزید تفصیلات کے مطابق سوئس بینک ڈیپازٹس میں سے 643.8 بلیئن ڈالرز سوئس شہریوں کے اکاؤنٹس ہیں جبکہ 200 بلیئن ڈالرز غیر ملکی شہریوں کے فکسڈ ڈیپازٹس ہیں ۔ بظاہر یہ ایک نیوٹرل رپورٹ ہے لیکن ماہرین کے مطابق تشویش کا پہلو یہ ہے کہ دوسرے کوارٹر کے دوران بینکنگ کے شعبے کی شرح نمو صفر رہی ہے جو کہ معاشی اعشاریوں کے لئے ایک منفی ٹریگر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button