سٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری۔ بٹ کوائن کی قدر میں تیزی، 30 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ حاصل کر لی۔
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ عالمی بینک سمیت دنیا کے بڑے سنٹرل بینکس کی طرف سے ڈیجیٹل کرنسی کے استحکام کے حوالے سے اہم فیصلوں کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 7 ہزار ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس طرح بٹ کوائن نے 30 ہزار ڈالر فی کوائن کی نفسیاتی حد دوبارہ عبور کر لی۔ واضح رہے کہ سٹیبل کوائن ٹیرا کے بانی وون ڈو نے کرپٹو کرنسی کے استحکام کے لئے 3.5 ارب ڈالر کے بٹ کوائن خریدنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پچھلے دو روز میں بٹ کوائن کی قدر میں 7 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔۔۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔