سپین کی نومبر 2022ء کی CPI رپورٹ توقعات کے مطابق رہی۔

سپین کی نومبر 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ سپین کے قومی ادارہ شماریات (National Statistics Institute) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ملک میں افراط زر (Inflation) کی شرح 6.8 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں بھی اتنی ہی شرح کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ سالانہ افراط زر 6.7 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل 6.6 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ اس طرح ماہانہ افراط زر توقعات کے مطابق رہی ہے لیکن سالانہ اعداد و شمار میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اگر اس رپورٹ کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو اکتوبر 2022ء میں افراط زر 7.3 فیصد رہی تھی اس طرح گذشتہ رپورٹ کی نسبت صارفین کی ادا کردہ قیمتوں میں نومبر کے دوران نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح 6.3 فیصد رہی ہے جبکہ اکتوبر 2022ء کے دوران یہ Core Inflation کی شرح 6.2 فیصد رہی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات کو نیوٹرل کہا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button