شرح سود میں مسلسل اضافہ کساد بازاری کو جنم دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ۔

اقوام متحدہ (United Nations ) کے ذیلی معاشی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) سمیت دیگر ممالک کے مرکزی بینک جس طرح سے شرح سود ( Interest Rates ) میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں اس سے عالمی سطح پر کساد بازاری (Recession ) جنم لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن جنگ کے بعد سے پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران (Global Economic Crisis ) کے بعد دنیا کے طاقتور ممالک کی طرف سے افراط زر (Inflation ) کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلسل شرح سود میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے دنیا مالیاتی عدم استحکام کی شکار ہو رہی ہے اور خاص طور پر ایشیائی ممالک کساد بازاری کے سنگین خطرات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے رواں سال کے دوران تیسری بار شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یورپ سمیت دنیا بھر کی کرنسیز کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button