عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور کماڈٹیز کی قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹس (Global Markets ) میں Commodities اور خام تیل ( Crude Oil ) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونا جسے حقیقی زر بھی کہا جاتا ہے کی قیمت 23 ڈالرز کمی کے بعد 1647 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ آج ایک موقع پر سونا 1645 کی نفسیاتی سپورٹ سے بھی نیچے آ گیا تھا۔ کماڈٹیز میں سب سے زیادہ کمی قیمتی دھات پلاڈیم (Palladium ) میں ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 78 ڈالرز کمی کے بعد 2045 ڈالرز فی اونس کے لیول پر آ گیا ہے۔ پلاٹینیم ( Platinum ) کی قدر میں 36 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ قیمتی دھات 9 سو ڈالر کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 868 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری طرف خام تیل (Crude oil ) کی قدر میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسوقت برینٹ آئل ( Brent Oil ) 9 ڈالرز کمی کے بعد 84 ڈالرز فی بیرل جبکہ WTI Oil 5 ڈالرز سے زائد کی گراوٹ سے 78 ڈالرز فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دیگر کماڈٹیز اور ذرائع توانائی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔