عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ۔

امریکی لیبر ڈیٹا (U.S Non Farm Payroll ) کے اجراء کے بعد ڈالر انڈیکس کے اوپر جانے سے خام تیل (Crude Oil ) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈبلیو۔ٹی۔آئی (W.T.I) 4 ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ 93 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔ جبکہ برینٹ آئل (Brent Oil ) 98 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوتا ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق خلیجی ممالک اور اوپیک ( Opec ) روس کے ساتھ مل کر عالمی مارکیٹ کو غیر مستحکم کر رہے ہیں ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دو روز قبل سعودی عرب کی زیر قیادت تیل پیدا کرنیوالے خلیجی ممالک اور روس ( Opec Plus ) کی طرف سے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 2 لاکھ بیرل تیل کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر امریکی حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button