عالمی مارکیٹ میں سونا گزشتہ 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ امریکی بانڈز کی حاصلات میں اضافہ۔
واشنگٹن( کماڈٹی مارکیٹ)۔ آج امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری بانڈز پر اچھے منافع اور حاصلات کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں حقیقی زر یعنی سونے کی قدر 1730 ڈالرز فی اونس تک گر گئی۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں اس حد تک گراوٹ ستمبر 2021 کے بعد پہلی بار ہوئی ہے۔ سونے کی قدر میں مسلسل کمی کی دوسری بڑی وجہ امریکہ اور یورپ کی طرف سے روسی خام سونے کی تجارت پر پابندی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ روس دنیا میں سونا پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یورپی یونین اور سوئٹزر لینڈ کی ریفائنریز سونے کیلئے روس پر انحصار کرتی ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔