فاریکس اپڈیٹ: ڈالر تمام بڑی کرنسیز کے مقابلے میں نیچے۔

عالمی فاریکس مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں تمام بڑی کرنسیز کے مقابلے میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ پیریٹی لیول سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا یورو، پچھلے ہفتے اپنی قدر بچانے کی کوشش کرتا ہوا برطانوی پاونڈ، کینیڈین اور آسٹریلین ڈالر سبھی نے آج ڈالر کے مقابلے میں اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کی ہے۔ یہاں تک کہ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر آئی ہوئی کرپٹو مارکیٹ بھی اپنی قدر مستحکم کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں پیریٹی لیول سے نیچے آیا ہوا یورو جمعے کے دن امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا کے جاری کئے جانے کے بعد سے مسلسل اپنی قدر مستحکم کر رہا ہے آج یورو پیریٹی لیول سے اوپر 1.01543 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ پچھلے دنوں 10 سالہ کم ترین سطح پر آیا ہوا برطانوی پاونڈ 1.20134 اور آسٹریلین ڈالر 0.6847 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1.2935کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ فیڈرل ریزرو کی طرف سے سی۔پی۔آئی رپورٹ جاری کئے جانے کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر مسلسل دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے اپنی حاصلات کو کھو رہا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button