فاریکس اپڈیٹ: یورو، پاؤنڈ اور فرانک مستحکم، ڈالر دفاعی موڈ میں
آج عالمی منظر نامے پر پیش آنیوالے واقعات کے بعد امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ ڈالر کے سرمایہ کاروں کے سائیڈ لائن ہونے کی دوسری بڑی وجہ آج کی امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کا انتظار ہے۔ جس کی وجہ سے امریکی ڈالر دفاعی انداز میں نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.660 فیصد اوپر 1.0420 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) 0.750 فیصد نیچے 0.6880 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں یورو بھی (EUR/AUD) 0.55 فیصد تیزی کے ساتھ 1.5400 اور نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) آج 0.61 فیصد اوپر 1.6887 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/CHF) 0.24 فیصد 0.230 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9790 پر آ گیا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) 0.17 فیصد مستحکم ہو کر 0.8740 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر بات کریں امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) کا تو یہاں برطانوی پاؤنڈ 0.38 فیصد اوپر 1.1900 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آخر میں بات کریں گے سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) کا جو کہ 0.381 فیصد نیچے 0.9410 کی سطح پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔