معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے پوری سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ گورنر چینی مرکزی بینک۔
شنگھائی( نیوز رپورٹ)۔ چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر یی یانگ نے کہا ہے کہ اومیکرون کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جی۔ٹوینٹی کے مرکزی بینکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسوقت معیشت کو سخت دباو کا سامنا ہے لیکن چینی مرکزی بینک معیشت کے تمام سیکٹرز کو مطلوبہ سپورٹ مہیا کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ اسوقت عالمی افراط زر کے مقابلے میں چینی مارکیٹ میں انفلیشن کی شرح کافی کم ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔