نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن سے گیس سپلائی میں کمی، جرمن اسٹاکس میں گراوٹ۔ یورو کی قدر میں بھی کمی

آج جرمن اسٹاکس اور یورو اچھے آغاز کے بعد روس کی طرف سے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کے زریعے گیس کی سپلائی میں کمی کے فیصلے کے بعد شدید گراوٹ کے شکار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ روس نے جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک کو گیس کی سپلائی میں 20 سے 25 فیصد تک کمی کر دی ہے۔ فیصلے کی توثیق روسی مرکزی بینک کی صدر اور معاشی کونسل کی سربراہ ایلویرا نیبیولینا نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک روسی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کے وار انہیں پر لوٹا دیں گے۔ جرمن حکومت کے ذرائع کے مطابق جرمنی کا معاشی و توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور ملکی توانائی کی ضروریات طلب کم کئے بغیر پوری نہیں ہو سکیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button