نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن سے گیس کی ترسیل بحال ہونے کی کوئی توقع نہیں۔ یورپی کمشنر برائے انتظامی امور
یورپی یونین کے کمشنر برائے بجٹ اور انتظامی امور جوہانز ہیہن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو روس کی طرف سے پورے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے دوبارہ بحال ہونے کی توقع نہیں ہے ۔ امریکی وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ کو روسی گیس کے بغیر گزارہ کرنے کی عادت ڈال لینی چاہیئے۔ کیونکہ ہم اس کی بندش کے ممکنہ اعلان کے لئے زہنی طور پر تیار ہیں۔ ہیہن کے مطابق توانائی کے بحران کا حل یورپ کے بقاء اور یورپیئن کرنسی یورو کی قدر کی بحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ 21 جولائی کے بعد روسی گیس کی درآمدات کے حوالے سے حقیقی صورتحال سامنے آئے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔