نیوزی لینڈ : ستمبر 2022ء کی ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی گئی۔
نیوزی لینڈ کی ستمبر 2022 ء کی ٹریڈ رپورٹ ریلیز کر دی گئی ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022ء کے دوران تجارتی خسارہ (Trade Deficit ) 1.615 بلیئن رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اگست 2022ء میں تجارتی خسارہ 2.447 بلیئن رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران درآمدات (Imports ) 7.64 بلیئن ڈالر رہیں جبکہ اگر اس کا تقابلہ اگست 2022 ء سے کیا جائے تو اس میں درآمدات 7.93 بلیئن ڈالر رہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران ملکی برآمدات (Exports ) 6.03 بلیئن ڈالرز رہیں جبکہ اگست 2022 ء کے دوران برآمدی حجم 5.48 بلیئن ڈالر تھا۔ یہ رپورٹ توقعات سے بہتر آئی ہے اور اس کے مثبت اثرات نیوزی لینڈ ڈالر (NZD ) اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔