وائٹ ہاؤس کی طرف سے قدرتی گیس کی برآمدات پر پابندی ہٹا دی گئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے رواں سال موسم سرما کے دوران یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کو موسم سرما کے دوران قدرتی گیس (Natural Gas ) کی برآمدات (Exports ) پر عائد پابندی کا قانون ہٹا دیا گیا ہے۔ امریکی وائٹ ہاؤس ( White House ) کے ترجمان کے مطابق یہ قانون عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے تا کہ یوکرائن جنگ سے متاثر دنیا کے بہت سے ممالک بالخصوص یورپی یونین (European Union ) میں توانائی کے بحران (Energy Crisis ) پر قابو پایا جا سکے اس قانون کے ہٹائے جانے کے بعد یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور یورو (EUR ) کی قدر میں بھی بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر سے جاری کئے جانیوالے بیان کے مطابق امریکی صدر یورپ کو رواں سال موسم سرما کے دوران 15 بلیئن کیوبک میٹر مائع گیس (LNG ) برآمد کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button