ورلڈ بینک نے عالمی شرح نمو میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی۔
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ ورلڈ بینک نے عالمی شرح نمو میں مزید ڈیڑھ فیصد کی کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ورلڈ بینک کی طرف جاری کی گئی اکنامک فور کاسٹ کے مطابق جنوری میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 4 فیصد عالمی گروتھ کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم اس کے بعد عالمی منظر نامے پر کئی تبدیلیاں رونما ہوئیں ۔ یوکرائن پر روسی حملے اور چین کا دو ماہ کا سخت ترین لاک ڈاون ، دونوں وجوہات کی بناء پر ریسیشن عالمی معیشت پر دستک دے رہی ہے۔ جس سے دنیا کی کسی بھی معیشت کے بچنے کا امکان نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی شرح نمو کے اڑھائی فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔