ٹوئٹر نے FTX گیٹ اسیکنڈل سامنے لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ایلون مسک

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم Twitter کے مالک ایلون مسک بھی موقع ضائع کئے بغیر Crypto Lender کے سرکاری طور پر دیوالیہ ہونے کے بعد اس صورتحال میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے ایف۔ٹی۔ایکس کے مالی بحران پر ٹویٹ کر دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر نے ان لوگوں کی دھوکہ دہی اور فراڈ کو بروقت بے نقاب کیا ہے جو ٹریلیئن ڈالرز کے مالک ہونے کے دعویدار تھے۔ لیکن حقیقت میں بہت ہی بے توقیری سے ان کے دعووں کے راز فاش ہوئے۔

دنیا کے امیر ترین شخص نے مزید کہا کہ جب دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ سیم بینکمین فرائڈ ایک کنگال اور چرب زبان شخص ہے تب بھی اپنی فضولیات کو محسوس کرنے کی حس کے زریعے وہ کافی حد تک FTX اور FTT کوائن کی اصلیت جانتے تھے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایشیائی وقت کے مطابق آج 2-30 بجے ایلون مسک نے ایف۔ٹی ایکس اسکینڈل کے بارے میں 60 ہزار سامعین کی ٹوئٹر کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹوئٹر کو خریدنے کی ڈیل کے سلسلے میں انکی بینکمین فرائڈ سے آدھے گھنٹے تک گفتگو ہوئی تھی۔ بینکمین ایسے ظاہر کر رہے تھے جیسے وہ ٹریلیئن ڈالرز کے مالک ہوں اور کئی ارب ڈالر انکے ساتھ اس پراجیکٹ میں لگانے کی پیشکش کر رہے تھے۔مسک نے کہا کہ اس وہ وقت بھی ان کی حس نے انہیں اس شخص کی گھٹیا شخصیت کے بارے میں خبردار کر دیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button