ٹویوٹا کا چین میں آپریشنز محدود کرنیکا اعلان۔

جاپانی کمپنی ٹویوٹا (Toyota) نے چین میں اپنے آپریشنز محدود کرنیکا اعلان کیا ہے۔۔ کار ساز ادارے کی طرف سے یہ فیصلہ کئی ماہ سے چین میں جاری لاک ڈاؤن اور سخت ترین سماجی پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ تاہم ٹویوٹا کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوموار سے محدود پیمانے پر پیداواری عمل کا آغاز کر دیا جائے گا۔ لیکن انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ دنیا بھر میں Semi Conductors کی قلت سے پیداواری عمل میں مشکلات کا شکار رہے گا اور وسیع پیمانے کی پیداوار جلدی ممکن نہیں ہو سکے گی۔

ٹویوٹا کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کمپنی نے سیمی کنڈکٹرز کی قلت کی وجہ سے جاپان میں بھی اپنے آٹھ یونٹس میں پیداواری عمل معطل کر دیا ہے۔ تاہم اس سے قبل بدھ کے روز کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ دنیا بھر میں اپنی گاڑیوں کی پروڈکشن 7 لاکھ 50 ہزار ماہانہ تک محدود کر رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ٹویوٹا جو کہ گاڑیاں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے نے گزشتہ سال میں 463 بلیئن ین منافع حاصل کیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button