پاکستان اسٹاک ایکسچینج دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد مثبت زون میں بند۔

(اسٹاک مارکیٹ سمری):پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ آغاز میں 214 پوائنٹس تک تیزی کے بعد مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور 3 پوائنٹس منفی زون میں داخل ہو گئی تاہم دن کے دوسرے سیشن میں مارکیٹ نے اپنی قدر کو کسی حد تک بحال کیا اور کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس کاروباری دن اور ہفتے کے اختتام پر 89 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41630 کی سطح پر اختتام ہزیر ہوا۔ آج مارکیٹ میں 15 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج دن بھر زیادہ تر سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں کم کیپٹلائزیشن والیوم ریکارڈ کیا گیا۔ آج کا والیوم لیڈر ایک کروڑ ستانوے لاکھ شیئرز کے ساتھ ایگری ٹیک لیمیٹڈ رہا۔ جبکہ اکانوے لاکھ بارہ ہزار شیئرز کے ساتھ ایزگارڈ نائن لیمیٹڈ دوسرے اور 86 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button