پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔ انڈیکس 42500 کی سطح عبور کر گیا۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ لانگ مارچ کے پرامن اختتام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 529 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42541 کی سطح پر آ گیا۔ آج مارکیٹ میں 34 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے طے ہائے جن کی مجموعی قیمت 9 ارب 4 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ رہا جبکہ ایک کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ دوسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔