پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر ملا جلا رجحان ۔ انڈیکس 15 پوائنٹس کی کمی پر بند۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر ملا رجحان دیکھنے میں آیا۔ صبح کاروباری دن کے آغاز میں مارکیٹ میں 52 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ جس کے بعد 177 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ آج کے دن کی کم ترین سطح 41391 رہی اور بلند ترین سطح 41620 رہی۔ آخر میں کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 15 پوائنٹس کی کمی سے 41553 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 48 کروڑ 75 لاکھ روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز رہا۔ جبکہ 96 لاکھ 23 ہزار شیئرز کے ساتھ ڈی۔جی۔خان سیمنٹ دوسرے نمبر پر اور آئل بوائے انرجی 82 لاکھ 56 ہزار شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔