پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام شدید مندی پر

کراچی(اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے دن کاروبار کااختتام شدید مندی ہر ہوا۔ ملک میں جاری سیاسی بے یقینی اور ڈالر کی قدر میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے آج بھی مسلسل فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ کے

ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 978 پوائنٹس کی کمی سے 40389 کی سطح پر آ گیا۔ آج مارکیٹ میں 19 کروڑ 46 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 96 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک رہا جبکہ 1 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ دوسرے اور 99 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button