پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان پر اختتام

کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان پر اختتام ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر ایسے عوامل ہیں جو کہ مارکیٹ کو مسلسل بیئرش زون میں دھکیل رہے ہیں۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 233 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39844 کی سطح پر آ گیا۔ آج شیئر بازار میں 7 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے 1 ارب 83 کروڑ روپے میں طے پائے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج مارکیٹ میں انتہائی کم والیوم دیکھنے میں آیا۔ آج مارکیٹ میں 97 لاکھ 51 ہزار شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز والیوم لیڈر رہا جبکہ 93 لاکھ شیئرز کے ساتھ ڈبلیو۔ٹی۔ایل دوسرے اور 79 لاکھ شیئرز کے ساتھ لوٹے کیمیکل تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button