پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان۔
کراچی( اسٹاک رپورٹر)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے زیادہ تر ٹریڈرز سائیڈ لائن ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریڈنگ والیوم کافی کم ہے اور کاروباری سرگرمی خاصی سست روی کی شکار ہے۔ ابتداء میں 134 پوائنٹس کی تیزی دکھانے کے بعد مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور اب سے تھوڑی دیر پہلے کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41462 کی سطح پر ٹریڈ ہو کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔