پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت رجحان پر

کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام زبردست تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ آئی۔ایم۔ایف کی طرف سے پاکستانی معیشت کے بارے میں وضاحت، پاکستان کے دوست ممالک کو گارنٹی اور تجارتی خسارے میں کمی کے علاوہ ڈالر کی قدر میں کمی یہ وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کے فائنانشل انڈیکیٹرز میں بہتری آ رہی ہے۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 877 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے 41068 کی سطح پر بند ہوا۔ شیئر بازار میں اچھے والیوم کے ساتھ 33 کروڑ سے زائد سودے طے پائے۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ رہا جبکہ 2 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز دوسرے اور 2 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button