پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام۔انڈیکس میں 291 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی کے رجحان پر بند ہوئی۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 291 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41730 کی سطح پر بند ہوا تاہم آج کاروبار کے دوران والیوم میں خاصی کمی دیکھی گئی۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 16 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 78 کروڑ روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ رہا جبکہ ایک کروڑ 15 لاکھ شیئرز کے ساتھ آئل بوائے انرجی کے رائٹ شیئرز دوسرے اور ایک کروڑ 2 لاکھ شیئرز کے ساتھ میپل لیف سیمنٹ تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button