پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید گراوٹ پر بند۔ انڈیکس میں 1134 پوائنٹس کی کمی
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز ہی سے مندی کا رجحان رہا جو کہ دن بھر قائم رہا۔ آج کے۔ایس۔ای ینڈرڈ انڈیکس41 ہزار کی نفسیاتی حد کو دو سال کے بعد توڑتے ہوئے 40879 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج مارکیٹ میں 16 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے ساتھ ہم نیٹ ورک لمیٹڈ رہا جبکہ 68 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ دوسرے اور 65 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک تیسرے نمبر پر رہا ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔