پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملے جلے رجحان کے بعد مثبت سطح پر بند ۔ انڈیکس میں 384 پوائنٹس کا اضافہ۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری) ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری دن کے آغاز میں 350 پوائنٹس کے اضافے کے بعد دن کے درمیان میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اختتام تک مارکیٹ دوبارہ تیزی کا رجحان اختیار کر چکی تھی۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 384 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41438 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں ٹریڈ والیوم بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔ آج مارکیٹ میں 14 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر ایک کروڑ تہتر لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز رہا جبکہ اٹھانوے لاکھ چون ہزار شیئرز کے ساتھ بلوچستان گلاس لمیٹڈ دوسرے اور نواسی لاکھ چوبیس ہزار شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔