پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور اچھا دن۔ مارکیٹ کا مسلسل دوسرے دن مثبت اختتام۔
کراچی( اسٹاک سمری)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی دن بھر تیزی کا رجحان رہا جو کہ کاروباری دن کے اختتام تک قائم رہا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 486 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42348 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 22 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے ساتھ کے۔الیکٹرک رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز دوسرے اور 91 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی تیسرے نمبر پر رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔