پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا۔ انڈیکس 42 ہزار سے نیچے آ گیا۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔۔ سیاسی بے یقینی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سال کے بعد 489 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار کی سطح سے نیچے 41950 کی سطح پر آ گیا۔ اسطرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کی کمی سے 6 ہزار 9 سو 99 ارب روپے رہ گئی ۔یہاں یہ بتاتے چلیں کہ رواں مالی سال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 6 سو 94 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ آج مجموعی طور پر مارکیٹ میں 16 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے 5 ارب 46 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ آج کا والیوم لیڈر ا کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائری لمیٹڈ رہا۔ جبکہ ایک کروڑ 46 لاکھ شیئرز کے ساتھ سلک بینک دوسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔