پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا مثبت اختتام۔ انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ۔

کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 258 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42716 پر آ گیا ہے۔ آج شیئر بازار میں 34 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب 13 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ آج آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکیج کے حوالے سے آنیوالی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا اور شیئرز والیوم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آج کے دن کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ رہا جبکہ 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ دوسرے اور 2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button