پاکستان میں سی پیک کے تحت کام کرنیوالی چینی پاور جنریشن کمپنیوں کو 50 ارب روپے کی ادائیگی
اسلام آباد( نیوز رپورٹ): پاکستان میں سی پیک کے تحت کام کرنے والی چائینیز پاور پروڈکشن کمپنیوں کو 340 ارب روپے کے بقاہا جات میں سے 50 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرائع کے مطابق چینی کمپنیز کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر یہ ادائیگیاں کی گئی ہیں۔زرائع کے مطابق چینی کمپنیوں نے سی پیک کے تحت رکے ہوئے تمام پروجیکٹس پر کام فوری طور پر شروع کروانے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تعطل کے شکار سی پیک ریوالونگ اکاونٹ کھولنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔