پاکستانی روپے کی تاریخی بےقدری جاری۔ ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر اور ابتر معاشی صورتحال

لاہور( فاریکس رہورٹر) ۔ گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافے سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں 195 روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت فروخت پاکستان میں ڈبل سنچری کر چکی ہے۔ ڈالر کی قیمت کے مسلسل اضافے کی وجہ سے پاکستان کے معاشی بحران میں بھی مسلسل اضافہ ہو ریا ہے کیونکہ ملک کا درآمدی بل ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ پیٹولیم مصنوعات کی قیمت پر سبسڈی جاری رکھنے کی وجہ سے پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جسکی وجہ سے پاکستانی معیشت پر بےیقینی کی سی صورتحال ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچھلے دو ہفتوں کے دوران 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کو چکی ہے سور اسکی کیپٹلائزیشن 25 فیصد سے زائد سکڑ چکی ہے جسکی بنیادی وجہ پاکستانی مارکیٹ سے غیرملکی سرمایہ کاری کا اخراج ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button