پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی۔ ایک ڈالر 223 روپے کی سطح پر آ گیا ۔

لاہور( فاریکس رپورٹ)۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 223 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 226 روپے کا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی طرف سے پروگرام کی وضاحت اور دوست ممالک کو معاشی مدد کے حوالے سے گرین سگنل دیئے جانے کے بعد سے پچھلے تین دن سے پاکستانی روپے کی قدر مسلسل مستحکم ہو رہی ہے اس کے علاوہ پاکستانی ٹریڈ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارے میں بھی ایک ارب ڈالرز ماہانہ کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے مثبت اثرات بھی فائنانشل انڈیکیٹرز میں بہتری کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button