پاکستانی معیشت کا سری لنکا کے ساتھ موازنہ درست نہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر مرتضی سید نے بینک کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت دباو کے باوجود مثبت سنت میں ہے۔موجودہ مالی سال کی فائنانسنگ کا ہدف پورا ہو گیا ہے اس لئے ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ملک دیوالیہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت عالمی معیشت سخت دباو میں ہے اور پاکستان عالمی معیشت سے الگ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا موازنہ جن ممالک کے ساتھ کیا جا رہا ہے ان میں مصر، بوٹسوانا، مالی اور گھانا شامل ہیں جن کے قرضے انکے جی۔ڈی۔پی کا 70 فیصد بنتے ہیں جبکہ ان کی نسبت پاکستان کی صورتحال قدرے بہتر ہے کیونکہ پاکستانی قرضے ہمارے جی۔ڈی۔پی کا 70 فیصد بنتے ہیں۔ 2018 ء میں یہ 45 فیصد تھے جو کہ 4 سال میں بڑھ کر 70 فیصد ہو گئے ہیں۔ جن میں سے 40 فیصد بیرونی اور 30 فیصد اندرونی قرضے ہیں۔ اس لئے پاکستان کے فی الحال دیوالیہ ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔