چینی مرکزی بینک کا شرح سود میں اضافے کا اعلان
چینی مرکزی بینک (PBOC) نے ملک میں افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے شرح سود (Interest Rate) میں 25 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا کے جاری کردہ اعلان کے مطابق نئی مانیٹری پالیس کا اطلاق 5 دسمبر 2022ء سے ہو گا۔
کورونا کی عالمی وباء کے باعث مسلسل لاک ڈاؤن اور سخت سماجی پابندیوں کی وجہ سے ملک کے عوام بدترین معاشی حالات کے شکار ہیں جبکہ مہنگائی بھی زوروں پر ہے اسکے علاوہ چینی معیشت کی سست روی کے باعث رسد کا عالمی توازن بھی عدم استحکام کا شکار ہوا ہے۔ چینی یوان کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CNY) پہلی بار 7.10 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں G.20 میٹنگ کے دوران بھی عالمی راہنماؤں کی طرف سے چینی قیادت سے پابندیاں نرم کرنیکی اپیل کہ گئی تھی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔